A program was organized by the secretaries and MC members of PTI Saudi Arabia Riyadh in connection with the condolence of Mohsin Pakistan Dr. Abdul Qadeer Khan. Ambassador of Pakistan Retired General Bilal Akbar attended as a special guest. 342

پی ٹی ائی سعودی عرب الریاض سے نیشنل باڈی کے سیکرٹریز اور ایم سی ممبران کی جانب سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تعزیت کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں سفیر پاکستان ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(رپورٹ عالم خان مہمند،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

پی ٹی ائی سعودی عرب الریاض سے نیشنل باڈی کے سیکرٹریز اور ایم سی ممبران کی جانب سے محسن پاکستان اور عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان اور عالمی شہرت یافتہ کامیڈین و اداکار عمر شریف کی تعزیت کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جسمیں سفیر پاکستان ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض عروج اصغر اور راجہ گل زیب کیانی نے سر انجام دیے. شکیل احمد کیانی نے مہمانوں کو خوش آمدید اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان و دیگر عظیم ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت پاکستان سے اپیل کی کو محسن پاکستان کا صدارتی ایوارڈ دیا جائے.
راجہ گل زیب کیانی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہم قائد اعظم ڈے اور علامہ اقبال ڈے مناتے ہیں ویسے ہمیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا محسن پاکستان کا ڈے منانا چاہیے۔ اور اپنی نئے آنے والی نسل کو اپنے ہیروز کے بارے میں بتانا چاہیے۔تقریب میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر بھٹہ، جنرل سیکرٹری نزاکت علی چوہدری، لیبر آفییرز سیکرٹری سردار طلعت محمود، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خرم خان، سینئر ممبر خان سکندر خان، الدمام سٹی صدر راجہ فرہاد، افضل بٹ سینئر ممبر، قاری عبدالوحید، مولانا عبدالمالک مجاہد اور سماجی و سیاسی تنظیموں کے اکابرین کے علاوہ دیگر کمیونٹی مہمانوں نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر نئے کمیونٹی کے مسائل پر بات چیت کی لوگوں کے سوال اور جواب اور اپنی تقریر میں کہا ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل احسن طریقے سے سر انجام دینے کی کوشش کریں گے۔ آنے والے دنوں میں ہم دس نئے سکول کمیونٹی اور حکومت سعودی عرب آپ کے تعاون سے بنانے جا رہے ہیں۔ سفارتخانہ پاکستان کو جدید سے جدید تر موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر رہے ہیں اور اپنی گزارشات حکومت پاکستان کو اس سے ارسال کر دی ہیں کہ کس طرح سے ہم بہتری لا سکتے ہیں اور سفارتخانہ پاکستان کے دروازے ہمارے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں اور ہم ان کی خدمت احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں