استحقاق بل 2021پنجاب اسمبلی سے دوبارہ متفقہ طور پر منظور 265

استحقاق بل 2021پنجاب اسمبلی سے دوبارہ متفقہ طور پر منظور

لاہور رپورٹ (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

گذشتہ دنوں گورنر پنجاب نے استحقاق بل کی کچھ شقوں پر اعتراضات لگائے تھے۔ بل کی منظوری کے بعد سپیکر کی اراکین اسمبلی کو مبارک باد۔
اسمبلی نے سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت اجلاس میں استحقاق بل ویسے ہی دوبارہ منظور کر لیا۔اس ترمیمی قانون پر صحا فی برادری کو کچھ تحفظات تھے جس پر میں نے ترمیمی قانون سے وہ شقیں ختم کر دی تھیں اوران کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ اجلاس میں استحقاق بل 2021پرگو رنر کی جانب سے اعتراضات لگا کے واپس بھجوایا گیا تھا گورنر کے اعتراضات کے بعد دوبارہ پاس ہونے والا استحقاق بل اب گورنر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، اسمبلی خود ہی گزٹ نوٹیفکیشن کروائے
گی۔ استحقاق بل کی منظوری پر بارہ کروڑ عوام کو مبارکباد۔ استحقاق بل 2021 سپیکر کی اجازت سے رکن اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے پیش کیا۔استحقاق بل پاس کر کے آپ نے ایک ایسا کام کیا ہے، جسے آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی، آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ استحقاق بل دوبارہ منظور ہونے پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر سپیکر کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔ آئین کے تحت تمام کیبنٹ ہاؤس کو جواب دہ ہیں۔ بیوروکریسی کیوں نہیں؟ حکومت اپنی گورننس ٹھیک کرے، حکومت اپنا کام کرے اور پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دے۔ آپ لوگوں کےrights کے محافظ ہیں اور آپ کے rights کی محافظ اسمبلی ہے۔ہمارے دور میں بنائے ہوئے ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سے ہر خاص و عام مستفید ہو رہا ہے بیوروکریٹس کسی ایم این اے سے ایسا رویہ نہیں رکھتے جیسے ایم پی اے کے ساتھ رکھتے ہیں اب بیوروکریٹس کو اسمبلی کی طاقت کا اندازہ ہو گا۔ اب کسی بیوروکریٹ کو اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے کی جرا ء ت نہیں ہو گی۔یہ کوئی بات نہیں کہ ہمارا استحقاق کمیٹی کا چیئرمین بھی بیوروکریٹس کے ہاتھوں اپنا استحقاق مجروح ہونے پر شکایت کر رہا ہے۔اب حکومت اراکین اسمبلی کو ڈلیور کرکے دکھائے۔پنجاب اسمبلی نے آئین پاکستان کی روشنی میں ایکٹ بنایا۔ گوجرانوالہ میں پولیس بلاجواز ایم پی اے کے گھر میں داخل ہوئی جب کہ ان کی والدہ بیمار تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں