سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے ڈپٹی چیرمین پرنس عبداللہ بن سلطان بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اسے عالمی معیار پر لانے کے لئے بھی بھرپور اقدمات کیے جا رہے ہیں 575

سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے ڈپٹی چیرمین پرنس عبداللہ بن سلطان بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اسے عالمی معیار پر لانے کے لئے بھی بھرپور اقدمات کیے جا رہے ہیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی دارالحکومت ریاض میں آر سی ایل کے عہدیداروں کے ہمراہ اہم اجلاس کے موقعہ پر ریاض کرکٹ لیگ کے ڈپٹی چیئرمین پرنس عبداللہ بن سلطان بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود نے 27 اگست سے نئے کرکٹ سیزن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں سعودی وژن 2030 کے تحت کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کیا جا رہا ہے نئے کرکٹ سیزن 2021 اور 2022 سے یقینی طور پر کرکٹ کا کھیل سعودی عرب میں ترقی کرے گا اور اس سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقعے میسر آئیں گے جبکہ شائقین کرکٹ کو بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اس موقعہ پر آر سی ایل کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومتی سرپرستی میں جہاں کرکٹ کے نئے سٹیڈیم بننا شروع ہوئے ہیں وہیں کھلاڑی بھی جوش جذبے کے ساتھ اپنے کھیل کو بہتر بنا رہے ہیں پرنس عبداللہ بن سلطان بن ناصر سے ملاقات میں عرفان صدیقی، محمد رئیس، وجاہت حسین اور دیگر بھی شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں