وزیراعظم کی رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام پر مسلم ممالک کے سفیروں سے بات چیت کی 282

وزیراعظم کی رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام پر مسلم ممالک کے سفیروں سے بات چیت کی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کی مسلم ممالک کے پاکستان میں تعینات سفیروں کے ساتھ یہ ملاقات جمعرات کو ہوئی۔
واضح رہے کہ مذہبی خطوط پر میڈیا اور قومی نصاب کی نگرانی کے لیے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا اعلان گزشتہ ماہ وزیراعظم نے کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت کے فہم کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اپنے اسلامی تشخص، اقدار اور ثقافت کے تحفظ کے لیے ضروری آلات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “رحمۃ للعالمین” اتھارٹی کو مسلم نوجوانوں کو درپیش عصری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور جدید چیلنجز بالخصوص اسلامو فوبیا کے حوالے سے مربوط اور منطقی فکری جواب پیش کرنے کے لیے دنیا بھر کے اسلامی اسکالرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا پابند بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں