انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرکاروبارملٹی میڈیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

دارالحکومت ریاض کے رائل ٹرمینل پر سعودی ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

دارالحکومت ریاض کے رائل ٹرمینل پر سعودی ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی نویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت، سرمایہ کار اور عالمی کاروباری رہنما شریک ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اعلیٰ سطحی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاک سعودی اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے