سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہء فکروفن کی جانب سے شاعر ظفر اقبال خان کے شعری مجموعہ اقبالیات ظفر کی تقریب رونمائی کا اہتمام 167

سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہء فکروفن کی جانب سے شاعر ظفر اقبال خان کے شعری مجموعہ اقبالیات ظفر کی تقریب رونمائی کا اہتمام

ریاض سعودی عرب رپورٹ جویریہ اسد (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‎سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب رونمائی میں سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور مہمان خصوصی تھے جبکہ نامور ادیب اور شاعر ڈاکٹر ریاض چوہدری نے تقریب کی صدارت کی، نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے بخوبی سرانجام دئیے، تقریب میں شعراء کرام اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

‎ اس موقعہ پر شاعر فکروفن ظفر اقبال کے پہلے شعری مجموعہ اقبالیات ظفر کی باقاعدہ رونمائی کی گئی اور شرکائے تقریب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

‎سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور، حلقہ فکروفن کے جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق، قلب عباس، مخدوم امین تاجر، پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم اور صدر ذکاء اللہ محسن اور دیگر کا کہنا تھا کہ اردو ادب کی ترویج کے لئے حلقہء فکروفن کی خدمات قابل تحسین ہیں، مقررین نے ظفر اقبال کو ان کے شعری مجموعہ کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظفر اقبال کا شعری مجموعہ کلام اقبالیات ظفر اردو ادب میں ایک شاندار اضافہ ھے۔

‎کتاب کے مصنف ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ اصلاحی شاعری کو پیش کریں تاکہ لوگوں میں معاشرے کو سدھارنے کی سوچ بیدار ہوسکے۔

‎ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ شاعری کا مقصد نہ صرف اپنے خیالات اور جذبات کو حقیقی معنوں میں دوسروں تک پہنچانا بلکہ اپنے انفرادی تجربے کو آفاقی بنانا ہے، انسانی نفسیات کو اشعار میں ڈھالنا حقائق کے پردے چاک کرنا اور انسانیت کو آواز دینا ہے۔

‎عمدہ اور معیاری اشعار زندگی کا اثاثہ ہوتے ہیں، ظفر اقبال خان شعری افق پر ایک دمکتے ہوئے ستارے کی مانند ابھرے ہیں وہ اصلاحی شاعری کی نمائندگی کرتے ہیں انکی شاعری معاشرہ کی تربیت گاہ کا درجہ رکھتی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں