بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
تاریخی مسجد وزیر خان کے ساتھ گھروں میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر علاقہ مکینوں کا محکمہ اوقاف اور والڈسٹی لاہور کے خلاف احتجاج علاقہ مکینوں کے مطابق محکمہ اوقاف زبردستی لوگوں سے ان کی چھت چھیننے کی کوشش کر رہا ہے احتجاج کرنے والے مرد و خواتین نے بتایا تقریبا سو سال سے رہائش پذیر ہیں ہمارے باپ دادا پاکستان بننے سے بہت پہلے یہاں ان گھروں میں آباد ہوئے ہمارے اباو اجداد سے محکمہ اوقاف کو باقاعدہ سالانہ کرایہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہوا اج تک جاری ہے متاثرین کے مطابق محکمہ اوقاف بغیر مقصد اور غیر ضروری ہمیں گھر خالی کرنے کو کہہ کر ہمیں بے گھر اور بے آسرا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے احتجاج کرنے والوں نے پاک نیوز پوائنٹ سے بات کرتے کہا سو سال سے رہائش پذیر ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان تو لوگوں کو گھر دینے کی بات کرتے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سے چھت چھینی جا رہی ہے جوان بچے بچیوں کو کہاں لیکر جائیں نہ ہمارے پاس زمین ہے نہ گھر وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،گورنر پنجاب چوہدری سرور ہمیں انصاف دلائیں محکمہ اوقاف کے خلاف نوٹس لیں اس سے پہلے والڈ سٹی والوں نے جتنے بھی گھر خالی کرائےسب کو ان کے حقوق دیئے گئے ہمارے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے ہمیں ڈرا دھمکا کر ہم سے زندگی کا آسرا چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے.