وزیراعظم عمران خان آ ج وفاقی وزراء کے ساتھ Performance Agreements پر دستخط کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ 317

وزیراعظم عمران خان آ ج وفاقی وزراء کے ساتھ Performance Agreements پر دستخط کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کابینہ نے ستمبر 2019 میں وفاقی وزارتوں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔مالی سال 2019-2020 میں 11 وزارتوں/ڈویژنوں کے ساتھ کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے بعد تمام 41 وزارتوں/ڈویژنوں کے ساتھ کارکردگی کے معاہدوں پر مالی سال 2020-2021 میں دستخط کیے گئے۔وفاقی حکومت اب اگلے دو مالی سالوں کے لیے وزیر اعظم اور وزراء کے درمیان کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کررہی ہے۔
ان معاہدوں کے تحت تمام وزارتوں کےکل 1090 اقدامات شامل ہیں۔
یہ اقدامات ترقیاتی منصوبوں ، معیشت ، پالیسی سازی، اصلاحات اور دیگرمتفرق شعبوں سے متعلق ہیں۔
کارکردگی کے معاہدے مندرجہ ذیل گورننس اہداف کی بہترئ پو توجہ مرکوز کرتے ہیں؛

1. طرز حکمرانی (Governance) میں بہتری لانا۔
2. سالانہ اہداف میں اصلاحاتی ایجنڈے کو شامل کرنا۔
3. حکومت کے لیے سالانہ اہداف کا تعین کرنا۔
4. گورننس کو طریقہ کار کی بجاۓ نتائج پر مرکوز کرنا۔
5. مؤثر پرفارمنس آڈٹ کے لیے بیس لائن کا تعین کرتا۔
6. ڈیٹا کی بنیاد پر سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ لینا۔
7. انتظامی امور کی انجام دہی میں رکاوٹوں کی پیش بندی کرنا۔
8. بین الوزارتی رابطہ کو یقینی بنانا۔
9. حکومتی ایجنڈے کے تسلسل کو یقینی بنانا۔
10. حکومتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچانا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں