174

وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد کی ملاقات۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وزیر آئی ٹی امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی نمائندگی کی۔
ایم این اے غوث بخش مہر اور آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی نمائندگی کی۔مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کی۔ایم این اے خالد مگسی، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی نمائندگی کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ پاکستان (AMLP) کی نمائندگی کی۔
ایس اے پی ایم شاہ زین بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) کی نمائندگی کی۔
حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر, وزیر اطلا عات فواد چوہدری اور ایس اے پی ایم ملک محمد عامر ڈوگر نے نمائندگی کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنے والے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں