Prime Minister Imran KhanPrime Minister Imran Khan 200

حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحت اور زراعت کے شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے. وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

گزشتہ سال پورے ملک سے سیاحوں کی ریکارڈ تعداد نے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کا رخ کیا.سیاحت کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے. وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور چیف سیکٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کی ملاقات کی،ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال اور سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو. اسکے علاوہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں خاص کر سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی،زیتون، زعفران، بیری کے شہد اور معدنیات کے حوالے سے صوبے کی قدرتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور ان شعبوں کی برامدات بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی ،وزیرِ اعظم نے منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں