پاکستان کشمیریوں کے منصفانہ کاز کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا،یوم آزادی پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا پیغام 352

وزیرِ اعظم عمران خان نے بہاولپور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کی کارکردگی و تعمیر پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدات کی اور مقامی ارکانِ قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، طارق بشیر چیمہ، سید فخر امام، معاونِین خصوصی جمشید اقبال چیمہ، ڈاکٹر شہباز گِل، ملک عامر ڈوگر، سینیٹر عون عباس بپی، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، رکنِ قومی اسمبلی کنول شوزیب اور دیگر ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بہاولپور ڈویژن کی مجموعی صورتحال جس میں معاشی، سماجی، تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے اور خصوصی طور پر زراعت کی پیداوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن رقبے کے لحاظ سے پنجاب کی سب سے بڑی ڈویژن ہے، جس میں پسماندگی کی شرح پورے پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے جس کو دور کرنے کیلئے حکومت نے جامع حکمتِ عملی تیار کر لی ہے. جنوبی پنجاب پیکیچ میں تمام اضلاع میں صحت تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں. مزید اس ڈویژن میں پنجاب کی 50 فیصد کپاس کی پیدوار ہوتی ہے جس کو مزید بہتر کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں تحقیقی اداروں کا قیام، اچھے بیج کی فراہمی، کسانوں کی معاونت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور پانی کے مسائل کے حل شامل ہیں. صنعتوں کی ترقی کیلئے صنعتی زونز میں کام کی رفتارکو بڑھانے اور موجودہ صنعتوں میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئ. علاوہ ازیں اجلاس کو بتایا گیا کہ چولستان اور بہاولپور کے ماسٹر پلان پر تیزی سے کام جاری ہے. چولستان میں سکولوں کو سولرائز کرنے، ہسپتالوں کی تعمیر اور بہاولپور کو سی پیک سے ملانے کیلئے شاہراہ کے منصوبے پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی جنوبی پنجاب کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ رولز آف بزنس پر کام مکمل کرلیا گیا ہے جن کی جلد منظوری حاصل کر لی جائے گی. 40 میں سے 15 صوبائی محکموں کو جنوبی پنجاب میں منتقل کر دیا گیاہے. پچھلے چھ ماہ سے ایڈیشنل چیف سیکٹری سیکٹریٹ کے امور دیکھ رہے ہیں. جنوبی پنجاب کی ملتان اور بہاولپور میں عمارتوں کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں