وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریات اور تعمیراتی مٹیرئیل کی طلب و رسد اور اور قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے جائزہ اجلاس 324

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریات اور تعمیراتی مٹیرئیل کی طلب و رسد اور اور قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اجلاس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ملک میں گھی، سیمنٹ اور سریا کی طلب اور رسد اور ان اشیاء کی قیمتوں کی صورتحال پر غور
٭ وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی و فروغ خصوصاً کم لاگت والے گھروں کی تعمیر میں بلاتعطل پیش رفت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات میں استعمال ہونے والے خام مال اور اسی طرح گھی جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب کے مطابق بلا تعطل رسد کو یقینی بنانے اور ان اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام برؤے کار لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں