وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میں حکومتی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس 317

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میں حکومتی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے اقتصادی ترقی و روزگار کی فراہمی، غذائی تحفظ، سروس ڈیلیوری کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور قانون کی بالادستی کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا
اجلاس میں وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت.
اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیلئے لائحہ عمل تیار ہے جسکا نفاذ دو مرحلوں میں کیا جائے گا. پہلے مرحلےمیں چھ ماہ کی مدت میں شہروں میں صفائی ستھرائی کے نظام کی بحالی، ندی نالوں کی صفائی اور ان پر تجاوزات کا خاتمہ شامل ہیں. مزید تعلیم اور صحت کے شعبے میں اصلاحات، بنیادی ڈھانچے کی بحالی و مرمت، بجلی اور صاف پانی کے موجودہ نظام کی بحالی شامل ہیں. مذکورہ لائحہ عمل کی ہفتہ وار منصوبہ بندی کرکے عملدرآمد کو معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے گا. دوسرے مرحلے میں طویل مدتی اصلاحات شامل ہیں.
اقتصادی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے صنعتی ترقی، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے.
اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ غذائی تحفظ کیلئے لائیو سٹاک، فلوری کلچر، ہارٹی کلچر اور کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جائے گا. اسکے علاوہ ادھورے منصوبوں کی جلد تکمیل، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت و تعلیم کے شعبوں کی مانیٹرنگ، بجلی کے موجودہ نظام میں بہتری، ٹیکس کے نظام کی اصلاحات اور قانون کی بالا دستی کیلئے اقدامات بھی لائحہ عمل کا حصہ ہیں.
وزیرِ اعظم عمران خان نے قانون کی بالا دستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی ریاستوں میں امیر اور غریب کیلئے قانون ایک جیسا ہوتا ہے. مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی بنا کر اس پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں