وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک میں گیس کے ذخائر پر اجلاس 268

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک میں گیس کے ذخائر پر اجلاس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت فیاض ترین، حماد اظہر، اسد عمر، معاونِ خصوصی تابش گوہر اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت ،ملاقات میں ملک میں ٹائٹ-گیس (Tight Gas) کے موجود وسائل کی استعداد پر تفصیلی گفتگو. اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں ٹائٹ-گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا امکان ہے جس سے درآمد شدہ مہنگی ایل این جی پر ملکی ضروریات کا انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے.
وزیرِ اعظم نے ستمبر کے اختتام تک ٹائٹ گیس کی پالیسی پر نظر ثانی کرکے حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں