Prime Minister Imran Khan 193

فالٹ لائنز پر تعمیرات کا کام زلزلے کے خطرات کے پیشِ نظر ہونا چاہئیے. وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

فالٹ لائنز کے قریب عمارتوں کو زلزلے کے جھٹکے برداشت کرنے کے قابل ہونا چاہئیے. نئی تعمیرات و آبادیوں میں سیاحت کے فروغ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے.شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہوتے ہیں.وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ایرا (ERRA) کونسل کا اجلاس ،اجلاس میں وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، اراکینِ قومی اسمبلی صالح محمد، عباداللہ خان، چیئرمین ایرا لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت کی،ایرا کونسل کے چودھویں اجلاس میں ایرا کو این ڈی ایم (NDMA) میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی. اسکے علاوہ ایرا کے تحت 2200 مکمل شدہ منصوبوں کو متعلقہ صوبائی حکومتوں و محکموں کے حوالے کرنے اور 230 نیم مکمل منصوبوں کو رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں. مزید براں اجلاس کو نیو بالاکوٹ سٹی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور ایرا کے تحت نامکمل منصوبوں کو صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے نیو بالاکوٹ سٹی پر پیش رفت تیز کرنے کے ساتھ ساتھ نیم مکمل منصوبوں پر کام کو تیز کرکے انہیں معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں