صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاک بحریہ کی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کی تقریب رونمائی میں شرکت 288

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاک بحریہ کی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کی تقریب رونمائی میں شرکت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان نیوی کی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کی لانچنگ تقریب آج استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی
بیگم ثمینہ عارف علوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ ملجم کلاس بحری جہاز کو سمندر میں اتارا،دونوں ممالک اپنے اپنے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان اور ترکی مشترکہ چیلنجز اور نئے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کر رہے ہیں،منصوبے کی بروقت تکمیل پاکستان اور تُرکی کے مابین مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے،ملجم بحری جہازوں کے منصوبے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت
صدر مملکت نے تنازعہ جموں و کشمیر پر ترکی کی مسلسل حمایت کو سراہا اور قبرص کے مسئلے پر ترکی کی پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں