صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ میرپور کے بانی چیئرمین و تمغہ امتیازچوہدری محمد اختر کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ 266

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ میرپور کے بانی چیئرمین و تمغہ امتیازچوہدری محمد اختر کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چوہدری اختر نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر ریاست کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور انہیں اپنے سماجی اور فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جو کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں نے چوہدری اختر کی عوامی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں کو آگے بڑھ چڑھ کر غریب لوگوں کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اگرچہ اس سلسلے میں حکومت بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم نجی شعبے کوبھی عوامی خدمت کے لئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ تاکہ غریب لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر چوہدری اختر نے اپنے فلاحی کاموں کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کو بتایا کہ ہمارا ایک پروجیکٹ ہیلپ کشمیر کے نام سے بھی جاری ہے جو پچاس ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ہم ضرورت مندوں کو ہر طرح سے امداد فراہم کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کے دورے کی دعوت بھی دی جو کہ صدر ریاست نے قبول کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں