صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ممتاز قانون دان اور انصاف لائیرز فورم کے صدر بیرسٹر علی ظفر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات 347

صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ممتاز قانون دان اور انصاف لائیرز فورم کے صدر بیرسٹر علی ظفر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

اس موقع پر انصاف لائیرز فورم کے صدر بیرسٹر علی ظفر نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی موجودگی میں جہاں عدلیہ کے مسائل حل ہونگے وہاں قانون و انصاف کی بالا دستی بھی قائم ہو گی۔اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کی کہ انہوں نے بطور آزادکشمیر میں پارٹی صدر مضبوط انصاف لائیرز فورم بنوائی اور اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے اُن سے درخواست کی کہ وہ اب بھی آزادکشمیر میں انصاف لائیرز فورم کی سرپرستی کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں