پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھارت کی جانب سے سید علی گیلانی کی تدفین کے وقت بھارتی فوجی محاصرے کی شدید مذمت 256

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 74 ویں جشنِ یومِ آزادی پر پیغام ،پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔بلاول بھٹو زرداری

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

قوم کو جشنِ یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اِس مملکتِ خداداد کو اس وقت تک کوئی خطرہ نہیں، جب تک 1973ع کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل ہے آج کا دن ہمارے بزرگوں کی پرامن سیاسی جدوجہد کے بارآور ہونے اور ان کے جمہوریت پسند ویژن کی علامت ہے آج اُن عوامل پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ 74 سالوں کے بعد بھی عوام بنیادی سہولیات اور یکساں حقوق سے محروم کیوں ہیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ عوام کیوں عدم انصاف اور غربت جیسی بیماریوں میں جکڑے ہوئے ہیں پاکستان کو درپیش تمام مسائل کا حل حقیقی جمہوریت کے قیام اور آئین کی پاسداری میں پنہاں ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس سوچ اور نظریئے کا تسلسل ہے، جس کی بنیاد پر ہمارے بانی اجداد نے یہ عظیم ملک قائم کیا تھا پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو صحیح معنوں میں جدید، ترقی پسند اور متحرک جمہوری ریاست بنانے کے لیئے سرگرمِ عمل ہے قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو حقیقی معنیٰ میں ایک جمہوری و مساوت پر مبنی ملک بنانے کے لیئے جدوجہد کی قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یہ جدوجہد قائداعظم کی جمہوریت پسند و آئین پسند سوچ و فکر کی عکاس تھی قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹونے اس کاز کی خاطر اپنی جانیں بھی قربان کردیں آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم ہر ایسی کوشش و سوچ کی مزاحمت کریں گے، جو عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنی پسند و ناپسند کا فیصلہ کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے اپنی پرامن جدوجہد کے ذریعے ملک میں ہر قسم کے تعصب، دہشت گردی اور انتھاپسندی کے لیئے زمین تنگ کردیں گےجشنِ یوم آزادی کے موقعے پر مجھے اپنے کشمیری بھائی و بہنیں بھی یاد آرہے ہیں وہ کشمیری جو اپنے حقِ خودارادیت کے لیئے اس بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، انسانی تاریخ جس پر ہمیشہ شرمندہ رہے گی کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کی آزادی تک پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں