پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھارت کی جانب سے سید علی گیلانی کی تدفین کے وقت بھارتی فوجی محاصرے کی شدید مذمت 268

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں رواداری اور مساوات کے فروغ کی علمبردار ہے یہ صدر آصف علی زرداری ہے تھے جنہوں نے 2009ء میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دے کر اس کو ہر سال منانے کا اعلان کیا یہ قدم قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947ء کو قانون ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر کی روشنی میں کیا گیا اس دن منانے کا مقصد ملکی تعمیر میں ہمارے اقلیتی بھائیوں و بہنوں کے کردار اورا ن کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے قائداعظم کی 11 اگست 1947ع کی تقریر ہی 1973ع کے آئین کی روح ہے 1973ء کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے 1973ع کا متفقہ آئین وہ عظیم تحفہ ہے، جس پر قوم کو ہمیشہ فخر رہے گا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں اقلیتوں کے مسائل کے حل، بھبود اور ترقی کے لئے ایک علیحدہ وزارت قائم کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا ناقابلِ تغیر حصہ ہے پی پی پی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیئے ہر سطح اور فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی: بلاول بھٹو زرداری کی اقلیتوں کو یقین دہانی کرائی،آج کا دن اقلیتوں کے تحفظ اور مختلف مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں