(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام متنازعہ، یکطرفہ اور غیر قانونی ہے یہ اقدام کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش ہےمودی حکومت کے اقدامات صرف مقبوضہ وادی اور اس کے پرامن عوام پر حملہ نہیں ہیں یہ بین الاقوامی قوانین و عملداری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بیان کردہ عالمی برادری کی مشیت پر حملہ ہے یہ اقدام بقائے باہمی کے اصولوں و فلسفے، جمہوری اقدار اور انسانیت پر بھی حملہ ہے قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو انسانی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رے گا بدنامِ زمانہ آر ایس ایس کا وہ متعصبانہ نظریئہ کامیاب نہیں ہوگا، فاشسٹ مودی جس کا پیروکار ہےمسئلہ کشمیر صرف رائے شماری کے ذریعے ہی حل ہوگا افغانستان میں بدلتے حالات کے پیشِ نظر تنازعہِ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ یہ خطہ انارکی کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رہے عالمی برادری کو بھی اب جاگ جانا چاہیے اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھانے چاہیے پی پی پی نہ تو بھارتی بربریت پر خاموش رہے گی اور نہ ہی کشمیر کاز کے معاملے پر سلیکٹڈ وزیر اعظم کی مجرمانہ غفلت پر چُپ رہے گی کشمیر کاز کے معاملے پر میں پیچھے ہٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتا وہ وعدہ جو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا، اسے میں پورا کرنے کا عزم رکھتا ہوں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ، کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: مقبوضہ وادی کے عوام منتظر ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی پوری قیادت متحد ہو جب سے سلیکٹڈ حکومت اقتدار میں آئی ہے، ذاتی انا و مفادات نے حقیقی قومی مفاد پر فوقیت حاصل کرلی ہے: کشمیری عوام کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ پاکستانی عوام اور ان کے جمہوری و آئینی ادارے کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ متحد کھڑے ہیں میں اس کشمیری عوام کی وکالت کرتا رہوں گا، جو ہر روز بھارت کی قابض فوج کے ہاتھوں تشدد اور مظالم کا سامنا کرتی ہےکشمیریوں کی آزادی کے بنیادی اور آفاقی حق کے لیے لڑتے رہیں گے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اب دنیا کو بیدار ہونا چاہیے، اور میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، جب تک ایسے ہو نہیں سکتا