پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھارت کی جانب سے سید علی گیلانی کی تدفین کے وقت بھارتی فوجی محاصرے کی شدید مذمت 271

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 8 اگست 2016ء کو کوئٹہ میں شہید ہونے والے 56 وکلاء سمیت 73 معصوم شہریوں کو خراج عقیدت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سانحہ کوئٹہ ملکی تاریخ کے بدترین و تاریک واقعات میں سے ایک ہے یہ واقعہ بلوچستان کے انتھائی باشعور و متحرک افراد کے خلاف گھناوَنی سازش تھا سانحہ کوئٹہ کا غم اور کرب آج بھی تازہ ہیں باشعور قومیں اپنے بے گناہ ہم وطنوں کو بے دردی سے قتل کیئے جانے کا غم بھولتی ہیں نہ ایسا جرم معاف کرتی ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کو قتل ایک بار نہیں ہوا، بلکہ ہر روز کیا جاتا ہے ان معصوم پاکستانیوں کا پہلی بار قتل تب ہوا تھا، جب یہ المناک واقعہ پیش آیا تھا سانحہ پر بنائی گئی جسٹس فائز عیسیٰ تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرکے شہیدوں سے ہر روز ناانصافی کی جاتی ہے دھاندھلی کے نتیجے میں آنے والی دائیں بازو کی حکومتیں جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن کی سفارشات سمیت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹ رہی ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور دہشتگردی و انتھاپسندی کو حقیقی معنوں میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے ناپ پر من و عن عمل کیا جائے پیپلز پارٹی دہشتگردی اور انتھاپسندی کے خاتمے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کرے گی: بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردی کے متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی،
پیپلز پارٹی ملک میں ہر قسم کی دہشتگردی اور کسی بھی شکل میں موجود انتھاپسندی کے خلاف عوامی مزاحمت کا نام ہے دہشتگردی و انتھاپسندی کا خاتمہ اور رواداری و مساوات کا فروغ ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے دہشتگردی کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد مجھ سے بھتر کوئی نہیں سمجھ سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں