پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کے تاریخی ریلیف پیکج پر کڑی تنقید کر ڈالی 242

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کے تاریخی ریلیف پیکج پر کڑی تنقید کر ڈالی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں معاشی بحران، آسمان کو چھوتی مہنگائی، بے مثال عوامی قرضوں، گرتے ہوئے روپے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور صرف یہ کہا کہ مزید قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار ہو جاؤ ،وزیراعظم نے آج اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری اپوزیشن پر نہیں عالمی دنیا پر ڈال دی ہے،22 کروڑ پاکستانی ریلیف کے منتظر ہیں،دو کروڑ نہیں،وزیر اعظم بنی گالا کی خوشحالی بتا رہے تھے، ملک کی صورتحال تشویشناک ہے،حکومت نےپاکستان کامستقبل گروی رکھ دیا ہے،حکومت خود اعتراف کر رہی ہے کہ مہنگائی بڑھے گی،تباہی سرکار نے مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں.
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کے تاریخی ریلیف پیکج پر کڑی تنقید کی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو “عجیب و غریب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی خطاب سے نہیں، کارکردگی سے کم ہو گی،خطاب سے لگ رہا ہے کہ عمران خان آج حکومت سنبھالنے جا رہے ہیں، تین سال بعد بھی پرانے وعدے کیے جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں