power sharing formula between the PML-N 59

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا

رپورٹ حاجی محمد ناصر قادری
پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں وزارتیں نہیں لےگی۔
سینٹ چیرمین ن لیگ سے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔
خیبر پختونخوا گورنر شپ پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیگی، جبکہ ن لیگ نے پنجاب کی گورنر شپ پیپلز پارٹی کو دینے سے معذرت کرلی۔
بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سے جبکہ گورنر ن لیگی ہوگا۔
ایم کیو ایم, استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ کو وفاق، سندھ اور پنجاب میں حصہ ملے گا۔
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کے برابر ترقیاتی فنڈز کا بھی مطالبہ کردیا۔
پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ن لیگ 6 ماہ کے اندر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامند
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جستجو اپنی ذات کیلئے نہیں آنے والی نسلوں کیلئے ہے۔
صدر ن لیگ شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ دوستوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری جستجو آپ کے لیے اور آنے والی نسلوں اور پاکستان کےلیے ہے.جو پاکستانی ہمیں سن رہے ہیں ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دعا کریں ہم پاکستان کو بحرانوں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوجائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں