کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
چوہدری محمد جمیل نے پاک نیوز پوائنٹ سے بات کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حسینت امن کا پیغام دیتی ہے حسینت نام ہے غیرت و اہمیت کا۔ حضرت امام حسین نے کربلا میں شہادت حاصل کر کے دین اسلام بچایا۔ دین اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ ہم شکر گزار ہیں ڈی پی او سیالکوٹ۔ ایس پی۔ اے سی۔ ایس ایچ او۔ اور سیکورٹی افسران کے جنھوں کی کوشش اور نگرانی سے کوٹلی لوہاراں مشرقی میں امن وامان قائم رہا اور پورے ضلع سیالکوٹ میں امن رہا۔ یہاں اہل تشیع کے محمد پہلوان اور سات رکنی کمیٹی بھی داد کی مستحق ہے جنھوں کی انتھک محنت اور تعاون سے کوٹلی لوہاراں مشرقی میں دس روز امن قائم رہا اور جلوس امن و امان سے گلیوں سے گزرتا ہوا امام بار گاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر حاجی گلزارکونسلر۔ ملک انور۔ ماسٹر فیض۔ ایوب اوپل نےکہاکہ ہم چوہدری جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے شرکاء جلوس،مہمانوں و دیگر افراد کیلیے لنگر و سبیل کا خصوصی اہتمام کیا۔