Police took action against the person 162

تھانہ شفیق آباد کی حدود مالی پورہ مین بازار میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کے خلاف پولیس نے کارروائی

رپورٹ ایچ ایم فیاض لاہور (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تھانہ شفیق آباد کی حدود مالی پورہ مین بازار میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا بابر علی ولد جگا نامی ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم بابر علی بازار میں فائرنگ کر کے دہشت پھیلا رہا ہے جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم بابر علی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیکر ناجائز پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی پولیس نے ملزم بابر علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں