(سٹاف رپورٹ لاہور ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ایس پی کینٹ کے مطابق ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کر رہا تھا، ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے.
لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران پرائیویٹ ڈالے میں سے ہوائی فائرنگ کرنے والے مشہور ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں.