تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون منشیات فروشوں سے شراب ،چرس غیر قانونی اسلحہ برآمد  301

تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون منشیات فروشوں سے شراب ،چرس غیر قانونی اسلحہ برآمد 

فیروز والہ (ایچ ایم فیاض ،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ کی ہدایات پر ایس ڈی پی او فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا دوران سرچ آپریشن بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے  مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی دوران چیکنگ رشید  ولد رمضان، شبیر مسیح سے دو کلو چار سو گرام چرس جبکہ سلامت علی ولد برکت علی امین عرف میسی سے پینتالیس لیٹر شراب  نذیر احمد سے غیر قانونی بارہ بور بندوق قبضے میں لیکر ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں