Members of Pakistan Overseas Community Global are holding a press conference in Lahore 249

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے زرمبادلہ سے ہی ملک کی معیشیت چل رہی ہے

لاہور(ایچ ایم فیاض، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
شکریہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان شکریہ جو آپ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا تین سال پہلے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے نکلی تھی آج اوورسیز پاکستانیوں کو جو ووٹ کا حق ملا ہے یہ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں جاوید  اور انکے ساتھیوں نے پریس کلب  لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں جاوید کا کہنا تھا اوورسیز محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کی مخالفت میں ووٹ دیا انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت کا اظہار کیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا کسی ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کامیابی ہے چیئرمین میاں جاوید اور دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کے لئے درد رکھتا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ زرمبادلہ کی شکل میں پاکستانی معثیت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے سالانہ اربوں ڈالر کا زر مبادلہ بھیجنے والے تارکین وطن کو جب سرمایہ کاری کرنے  میں تحفظ ملے گا تو حکومت کو بیرون ممالک سے امداد لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی اب حکومت کو بھی چاہئے کہ تارکین وطن کے لیے موبائل ٹیکس ختم کرئے  اوورسیز پاکستانی کا حق ہے تارکین وطن نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا میاں جاوید کا کہنا تھا ان سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا آئندہ الیکشن میں بائکاٹ کریں گئے جنہوں نے پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی مخالفت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں