خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان
“”پی این پی PNP”” کے بیوروچیف اور سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان نے “”PIA”” ریاض زونل آفس کے مینجر محمد بلال احمد اور سیلز پروموشن آفیسر محمد ارشد شیخ سے ایک “”تعارفی ملاقات “” کی۔ دوران گفتگو یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ دونوں افسران “”PIA”” کے لئے پروموشن اور قومی ایئر لائن کے امیج کو بہتر بنانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے “”PIA”” کی بہتری کے لئے بھی کئی پہلوؤں پر گفتگو کی۔ اعجاز احمد طاہر اعوان اپنے اپنے ادارے “”PNP”” کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں رہ کر ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ پاکستان اور “” پی آئی اے”” کے امیج کی بہتری کے لئے کام کریں۔ اور ہم اس کام اور ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ ہماری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہم نیک نیتی کے جذبہ کے ساتھ حقائق پر مبنی خبریں قارئین تک پہنچائیں۔ “”PIA”” کے دونوں افسران نے اطمینان کا اظہار کیا اور توقع کی کہ ہم “”PIA”” اور پاکستان کی بہتری کے لئے اسی طرح اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو ادا کرتے رہیں گئے
170