Evidence of Nawaz Sharif's innocence is coming to light every day 262

آئے روز نواز شریف کی بے گناہی کے ثبوت سامنے آ رہے ہیں

تحریر : انجینیر راشد منہاس سعودی عرب

خواہ وہ جج ارشد ملک کا اعترافی بیان ہو یا شوکت صدیقی اور قاضی فائز عیسی کے ہوشربا انکشافات یا پھر ثاقب نثار کے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی تباہی کے منصوبے ۔
انا اور تکبر کے بھنور میں گھری ایسٹبلشمنٹ نے نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے اور ایک نااہل ، نالائق عمران خان کے ذریعے اپنی تمام خواہشات منوانے کے چکر میں پورے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔
میاں نواز شریف صاحب ، آپ کو جمہوریت کے استحکام ، اقتدار کی عوام میں منتقلی اور ملکی ترقی کی سزا دی گئی ، آپ پر کرپشن کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، آپ کے خاندان کو آزمائش میں ڈالا گیا ، آپ کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ سب کردار آج دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔ بے شک اللہ پاک کی عدالت ہمیشہ انصاف فراہم کرتی ہے ۔
میاں صاحب ، اسی طرح ڈٹے رہئیے ، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ انشا اللہ آپ کامیاب وطن واپس لوٹیں گے اور ایک دفعہ پھر عوام کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں