بیورورپورٹ جدہ (امداد حسین لک ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عرفان کھٹانہ نے حاصل کی ،تقریب کی نظامت کے فرائض چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے سر انجام دیئے تقریب کے مہمان خصوصی پولیٹیکل سیکرٹری حنیف خان تھے تقریب کی صدارت سرپرست اعلی مسعود پوری نے کی چیف آرگنائزر راجہ کمال ،قائمقام صدر فاروق انجم، سیکرٹری جنرل نور محمد آرائیں،سینئر نائب صدر چوہدری وحید،فنانس سیکرٹری چوہدری عباس ،نائب صدر جدہ چوہدری احمد حسن رانجھا،سینئر نائب صدر جدہ میاں رضوان الحق اور سیکرٹری انفارمیشن احسن مسعود نے حنیف خان کو خوش آمدید کہا تقریب کے مہمان خصوصی حنیف خان نے ہدیہ نعت اور صوفیانہ کلام پیش کیا اور اپنے مسلم لیگی ساتھیوں کی خواہش کےمطابق میاں نواز شریف کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں وطن سے دور رہ کر بھی وہ وطن کی خوشحالی اور ترقی کا سوچتے ہیں پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں بلخصوص مسلم لیگ ن کے کارکنان کی محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں سرپرست اعلی مسعود پوری، چیف آرگنائزر راجہ کمال،قائمقام صدر فاروق انجم ،نائب صدر چوہدری وحید اور دیگر رہنماوں نے حنیف خان کو جدہ آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے پاکستان کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کی بات ہے
اس موقع پہ نوازشریف کے نواسے ، کیپٹن صفدر و مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
تقریب میں جدہ باڈی کی نوجوان قیادت میں سے سینئر نائب صدر جدہ میاں
رضوان الحق ،نائب صدر چوہدری احمد احسن رانجھا، جنرل سیکرٹری چوہدری احسان الہی، جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد مدثر – نائب صدر
چوہدری عبدالرحیم – نائب صدر
علی صہیب ، سوشل میڈیا سیکرٹری رانا فرقان ،انفارمیشن سیکرٹری احسن مسعود،ایگزیکٹو ممبر
احتشام اعوان ،رانا شبیر نائب صدر ریاض، اکرم اعوان اور قاسم حنیف و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے ممبران حسن بٹ ،عاطف علی وٹو اور حافظ عرفان کھٹانہ نے بھی خصوصی شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی کے ساتھ میاں نواز شریف کی صحت یابی اور صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب مرزا الطاف کے والد مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی.