(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
شہباز شریف کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے ملاقات ہوئی ،شہباز شریف نے سید صبغت اللہ شاہ، ان کے بھائی سید سدر الدین شاہ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ،شہباز شریف نے پیرپگاڑا سے ان کی اہلیہ کی وفات پر بھی تعزیت کی،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین کے علاوہ پیر پگاڑا کے صاحبزادے سید راشد شاہ بھی موجود تھے ،والدہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، اس غم سے گزرا چکا ہوں، آپ کے احساسات سمجھ سکتا ہوں سامراج کے خلاف اور قیام پاکستان میں پگاڑا خاندان، ان کے اسلاف اور حروں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ہم پگاڑا خاندان اور حروں کی پاکستان کے لیے خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.