201

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بھارت کے خلاف یوم سیاہ پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

27 اکتوبر 1947کو عالمی قانون اور اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھارت نے جموں وکشمیر پرناجائز قبضہ کیا
یہ دن آج بھی عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے کھلا چیلنج ہے
5 اگست 2019 کو بھارت نے دراصل 27 اکتوبر1947کے سیاہ دن کی تاریخ کوایک بار پھر دوہرایا بھارتی غیرقانونی اقدامات عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی ساکھ مجروح کرنے کا باعث ہیں بھارت کو جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کئے بغیر اقوام متحدہ اور اس کا منشورمظلوم اور قابض افواج کا شکارعوام کے نزدیک محض ایک سنگین مذاق تصور ہوگا بھارت کی جموںوکشمیر کے عوام پر ظلم وبربریت اور نسل کشی نے ہٹلرکے مظالم کی سیاہ تاریخ زندہ کردی ہے اہل جموں وکشمیر کی جراتوں کو سلام ہے جن کے پایہ استقلال کو کوئی بھارتی ظلم متزلزل نہیں کرسکا ،دنیا کی تاریخ میں حریت کا یہ منفرد باب اہل جموں وکشمیر نے اپنی عظیم قربانیوں سے رقم کیا ہے ،آج کے دن ہر پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے ،پاکستان کا عہد ہے کہ کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک ان کی منصفانہ جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے ،قیام پاکستان کے خواب کی تعبیر کی طرح جموں وکشمیر کی آزادی کا خواب بھی سچ ہوکر رہے گا ،آج کے دن کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جان بھی قربان کردی
کشمیری قیادت کو بھی سلام ہے کہ انہوں نے قیدوبند کی ہر صعوبت برداشت کی لیکن آزادی کا پرچم سربلند رکھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں