سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کی جانب سے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سید علی شاہ گیلانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ایک توانا آواز تھے جھنوں نے اپنی تمام عمر آزادی کی تحریک کے نام کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے 225

سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کی جانب سے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سید علی شاہ گیلانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ایک توانا آواز تھے جھنوں نے اپنی تمام عمر آزادی کی تحریک کے نام کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ کے کوارڈینیٹر شیخ سعید احمد کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں شرکاء نے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سید علی شاہ گیلانی نے تحریک آزادی کشمیر کو احسن انداز کے ساتھ آگے بڑھایا اور بھارتی سرکار سمیت آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی مسلح افواج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہے وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور الحاق پاکستان کے لئے تمام عمر کوشاں رہے سید علی شاہ گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی ایک توانا آواز تھے ان کی آواز کو اب مقبوضہ کشمیر کی آواز کے لوگ اور پاکستان کے کروڑوں عوام بلند کریں گےاور ان کا مشن جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی راہ ہموار کریں گے اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ ،وقار نسیم وامق، ظہیر مغل، چوہدری سجاد احمد اور چوہدری عبدالمجید گجر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں