مسلم لیگ ن دمام ریجن کی جانب سے الجبیل میں صدر مسلم لیگ ن دمام ریجن حیات خان مہمند کی رہائش گاہ پرتقریب کا انعقاد کیا گیا 321

مسلم لیگ ن دمام ریجن کی جانب سے الجبیل میں صدر مسلم لیگ ن دمام ریجن حیات خان مہمند کی رہائش گاہ پرتقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ (الدمام سردار صغیر برقی، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

سعودی عرب کے قومی دن کو منانے کے لیے مسلم لیگ ن دمام ریجن کی جانب سے الجبیل میں صدر مسلم لیگ ن دمام ریجن حیات خان مہمند کے رہائش گاہ پرتقریب منقعد کی گئی اورکیک کاٹا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری واصف یعقوب جی ایم یماما کمپنی تھے ۔ چوہدری واصف یعقوب نے کہاہم اس قومی دن کے موقعہ پر خادم حرمین شریفین شاہ سلیمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان اور سعودی عرب کی عوام کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔تقریب میں الدمام ،الخبر و الجبیل سے کثیر تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مسلم لیگ ن الدمام ریجن کے صدر حیات خان مہمند نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے مراسم مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں جن سے اس مقدس سرزمین سے دلی لگاو ہے اور تمام پاکستانی حرمین شریفین کی بدولت مملکت سعودی عربیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔طالب کیا نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ دمام ریجن نے کہا پاکستانی کی عظیم قوم کی طرف سعودی عرب کی عظیم قوم کو یوم الوطنی مبارک ہو ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ جسم اور روح رشتہ ہوتا ھے ایسا رشتہ ھے جیسے ہم پاکستانی نیشنل ڈے بناتے ہیں اسی طرح ہم سعودی عرب کا نیشنل ڈے بھی بناتے ہیں ۔راجہ عامر کیانی آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ دمام ریجن ،یوتھ ونگ دمام ریجن کے صدر ملک عاقب ، مسلم لیگی رہنما راجہ شوکت و دیگر نے شرکت کی۔تمام مہمانوں کو کیک اور کھانا دیا گیا۔ آخر میں حیات خان نے تمام شرکا ءکا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں