Message to the Prime Minister of the State of Madinah Written by Chaudhry Khadim Ali Mandla 303

پیغام بنام وزیر اعظم ریاست مدینہ تحریر ؛چوہدری خادم علی مانڈلہ

پیغام بنام وزیر اعظم ریاست مدینہ
تحریر ؛چوہدری خادم علی مانڈلہ
اسلام علیکم
جیسا کہ آپ سبکو معلوم ہے کہ وزیراعظم صاحب نے کل مورخہ دس اکتوبر تین ربیع الاول کو عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کا آغاز کیا جس کی صدارت بھی وزیراعظم نے خود کی وزیراعظم نے اپنا خطاب 5بجکر 26 منٹ پہ شروع کیا اور 6 بجکر 23 منٹ پر ختم کیا جبکہ (نماز مغرب کا وقت 5بجکر45 منٹ پہ تھا ) جسکا وزیراعظم صاحب ،کسی نے خیال نہیں کیا وزیراعظم ریاست مدینہ پوری دنیا میں لائیو دکھائے جارہے تھے اور آپ ﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی جارہی تھی اور دنیا کو بتایا اورسمجھایا جارہا تھا کہ زندگی میں کامیابی آپ ﷺ کے احکامات پر عمل کے بغیر ممکن نہہیں بے شک بے شک -تو پھر وہ دین اسلام کا اہم رکن ؛نماز:جس کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا ہے کہ نماز دین کا ستون ہے، نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے -کم و بیش 700 مرتبہ قرآن پاک میں نماز ذکر ہے -ایک جگہ سورہ الحج میں تو بالخصوص حکمرانوں کو مخاطب کرکے پورا منشور دیا گیا ہے -انْ مَّكَّنَّاهُـمْ فِى الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلَاةَ وَاٰتَوُا الزَّكَاةَ وَاَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَنَـهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ ۗ وَلِلّـٰهِ عَاقِـبَةُ الْاُمُوْرِ (سورۃ الحج-41)
وہ لوگ کہ اگر ہم انہیں دنیا میں حکومت دے دیں تو نماز کی پابندی کریں اور زکوٰۃ دیں اور نیک کام کا حکم کریں اور برے کاموں سے روکیں، اور ہر کام کا انجام تو اللہ کے ہی ہاتھ میں ہے-میری وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کے علاوہ ٹیلیویژن انتظامیہ سے گذارش ہے کہ ریاست مدینہ کے حکمرانوں بالخصوص صدر اور وزیراعظم کو عین اذان اور نماز مغرب ،اور جمعہ نماز کے وقت لائیو نہ دکھایا کریں – یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں اس سے پہلے بھی کئی دفعہ وزیر اعظم اور صدر کو عین نماز مغرب کے وقت لائیو تقریبات میں دکھایا جا چکا ہے تمام ٹیلیویژن مالکان کو بھی پابند کریں کہ پانچ وقت کی اذان لائیو ٹیلی کاسٹ کیا کریں۔کچھ ٹیلیویژن پر پہلے سے ہی پابندی کی جاتی ہے جیسے ROZE NEWS باقی چینل بھی اذان کے وقت کسی اور کو لائیو نہ دکھایا کریں -تقریبات کی ترتیب بھی نماز سے پہلے یا بعد میں ہوجائے تو کیا ہی اچھا ہو -سعودی عرب کو دیکھیں لوگ کس طرح اذان سن کر کام بند کرکے نماز کی طرف جاتے ہیں یہ ریاست مدینہ کے وزیراعظم سے بھی توقع ہے ایسا پاکستان میں کردے -شکریہ-یہ میرا پیغام ہے اسکو پڑھیں مناسب سمجھیں تو شیئر کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں