PM Imran Khan says if India resolves the issue of occupied Kashmir according to the aspirations of Kashmiri people then we have no quarrel 228

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےباہمی تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کی وجہ عوامی تعلقات ہیں، سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانےکےلیےپاکستان پُرعزم ہے.
عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا، یہ میچ پر بات کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں.
وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، قومی ایئرلائن پی آئی اے اس وقت کی بہترین ایئر لائن تھی، پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں، اور سعودی سرمایہ کاروں کےلیے پُرکشش ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں