سعودی عرب کے شہر القصیم میں آج باقاعدہ طور پر پاکستانی سفارتخانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا گیا 356

سعودی عرب کے شہر القصیم میں آج باقاعدہ طور پر پاکستانی سفارتخانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا گیا

القصیم رپورٹ، نمائندہ خصوصی ( میاں محمد عظیم القصیم ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)۔

سعودی عرب کے شہر القصیم میں آج باقاعدہ طور پر پاکستانی سفارتخانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا گیا جس میں پاکستانی اسکول بریدہ کے طالب علم بچوں اور ان کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی شجر کاری مہم میں سعودی شہریوں نے بھی حصہ لیا شجر کاری مہم میں منتظمین کے فرائض سفارتخانہ کے مندوب اصضر خان اور پاکستان تحریک انصاف القصیم سٹی کے سابق صدر سعید احمد صافی نے ادا کیے ان دونوں کی خصوصی کاوش سے شجر کاری مہم کامیابی سے آغاز ہوا شجر کاری مہم میں بریدہ اسکول کے پرنسپل ظفر احمد اور سابق نائب صدر پی ٹی آئی کمال خان نے بھی حصہ لیا سعید احمد صافی کو سفیر پاکستان بلال اکبر نے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شامل کیا اس موقع پر دوہزار پودے لگائے گے جن کی خفاظت کی زمہ داری القصیم کے ایگری کلچر محکمہ کے سپرد ہو گی اس موقع پر بچوں کا جزبہ دیدنی تھا بچے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے تقریب میں موجود سعودی شہریوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک سعودی بھائی چارے کوتا قیامت قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر موجود پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم آج ایسے خوشی محسوس کر رہے ہیں جیسے پاکستان میں اپنے گھروں میں کرتے ہیں پردیس میں دیس کے رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سعید احمد صافی کا پاک نیوز پوائینٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج مجھے اس شجر کری مہم کا حصہ بن کر فخر محسوس ہو رہا ہے وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے یہ بھی اسی مہم کا ایک حصہ ہے ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اس کی تعمیر و ترقی میں اس کو سر سبز و شاداب رکھنے میں اس کی صاف ستھرائی میں ہمیں ویسا ہی خیال رکھنا چاہیے جیسے ہم اپنے گھر کا رکھتے ہیں سعید صافی کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ سفیر پاکستان بلال اکبر کے تعاون سے القصیم کے امیر دکتور فیصل بن مشعل سے القصیم میں مزید درخت لگانے کی اجازت لی جائے گی اس موقع پر مندوب سفارتخانہ اصغر خان کا کہنا تھا کہ ہم سفیر پاکستان بلال اکبر کے مشکور ہیں جنہوں نے اس شاندار منصوبے کا آغاز کیا اور ہمیں اس میں شامل کیا ان کامزید کہنا تھا انشاء اللہ ہم کمیونٹی اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے ایسے مزید منصوبے لے کر آئیں گے جس سے پاک سعودیہ دوستی میں مظبوطی آئے اور پاکستان کی عزت سعودی عوام کے دل میں مزید زیادہ ہو اور پاکستان کا نام روشن ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں