سعودی عرب کا معتمرین کو حجراسود چُومنے کی اجازت دینے کا فیصلہ 356

سعودی عرب کا معتمرین کو حجراسود چُومنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور طواف کرنے والوں کےلیے “حجر اسود” کو بوسہ دینے کے لیے کھولے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہے جس کے لیے مخصوص ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا.
سعودی میڈیا کے مطابق حکومت نے پہلے ہی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کورونا پابندیاں ہٹا کر سماجی فاصلے کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز کی اجازت دیدی تھی تاہم اب معتمرین کے لیے ایک اور خوشخبری متوقع ہے.
سعودی حکومت نے طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل سمیت صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل ( حطیم کعبہ ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے.
حجر اسود کو بوسہ دینے اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے معتمرین کے لیے تیار کردہ ایپ میں مزید تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور اس اجازت سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا.
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر سماجی فاصلے سمیت محدود تعداد کی پابندیوں کو ختم کردیا گیا تھا اور اب مزید پابندیوں کو بھی آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے.
ابتدا میں مسجد الحرام میں آنے والوں کی تعداد کو محدود رکھا گیا تھا تاہم بعدازاں مکمل گنجائش کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اجازت دی گیی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں