امارت کے لیے پی آئی اے کی بکنگ بند 503

امارت کے لیے پی آئی اے کی بکنگ بند

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کیے جانے کے بعد 12 اگست تک متحدہ عرب امارات کے لیے بکنگ بند کر دی ہے
پاکستان (پی آئی اے) ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ امارات کی جانب سے روانگی سے چار گھنٹے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے اور فوری طور پر یہ سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے،اس وجہ سے بکنگ بند کی گئی ہے.
ترجمان کا کہنا تھا کہ شارجہ اور العین کے لیے مخصوص ٹریول ایڈوائزی کے تحت بکنگ جاری رہے گی اور 11 اگست سے ابو ظہبی کی بکنگ بھی کھول دی جائے گی.تاہم دبئی کی بکنگ بعد میں اوپن ہوگی.
دوسری جانب فلائی دبئی نے پاکستان میں ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے تین لیبارٹریز مختص کر دی ہیں.ان لیبارٹریز کا کہنا ہے کہ آج سے ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی.
فلائی دبئی کی جانب سے مسافروں کے لیے جاری نئے ہدایت نامے میں پاکستان سٹی لیب، ایڈوانسڈ لیب اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کو مختص کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ان جگہوں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرا سکتے ہیں.
ان لیبارٹریز کے مطابق ریپڈ پی سی آر کی فیس 6390 روپے وصول کی جائے گی.
خیال رہے کہ ریپڈ پی سی آر کے ساتھ ساتھ مسافروں کو پی سی آر ریگولر کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی ساتھ رکھنا ہوگی.یوں کورونا ٹیسٹ کی مد میں مسافروں کے 12 ہزار 780 روپے خرچ ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں