پاکستانی کرکٹ شائق کی تصویر دنیا کے پہلے میم میوزیم کا حصہ 344

پاکستانی کرکٹ شائق کی تصویر دنیا کے پہلے میم میوزیم کا حصہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی فیلڈر آصف علی جانب سے ڈیوڈ وارنر کا کیچ گرایا جانے پر مایوسی کا اظہار کرنےوالے صارم اختر کی تصویر دنیا کے پہلے میم میوزیم کا حصہ بن گئی.
صارم اختر نے میوزیم میں دکھائی جانے والے میمز سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تصویر ویڈیو کے فلاں حصے میں دیکھی جا سکتی ہے.
میوزیم کی جانب سے صارم اختر کی میم کو “مایوس شائق” کا عنوان دیتے ہوئے دیگر میمز کے ساتھ آویزاں کیا گیا ہے.
صارم اختر کی تصویر اس وقت انٹرنیٹ کے مختلف حصوں پر وائرل ہوئی تھی جب چند برس قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں وہاب ریاض کی گیند پر فیلڈر نے آسٹریلوی کھلاڑی کا کیچ ڈراپ کر دیا تھا.
میم میوزیم کے 11 سے متعلق ایک دو منٹ سے زائد دورانیے کی یوٹیوب ویڈیو میں جہاں دیگر میمز کو دکھایا گیا وہیں ایک مرحلے پر دیگر میمز کے درمیان صارم اختر کی مذکورہ تصویر بھی دکھائی گئی ہے.
میم اور اس کے میوزیم کا حصہ بنائے جانے پر تبصرہ کرنے والے افراد کی خاصی تعداد ایسے میوزیم کے وجود پر حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں