Petrol price likely to rise sharply again 369

پیٹرول کی قیمت میں پھر بڑے اضافے کا امکان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
یکم نومبر سے پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک اضافہ متوقع ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔
اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں