بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عوامی خدمت کا جذبہ لیے نادرا کی موبائل ٹیم نے لاہور راوی روڈ، کریم پارک کی یوسی اڑتالیس اور انچاس کی عوام کو ان کی دہلیز پر قومی شناختی کارڈ بنوانے اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پرنٹ کروانے کی سہولت دینے کے لیے آئی آر سی نادرا کوآرڈینیٹر سیف علی ،ای سی پی سید احسن رضا زیدی کی قیادت میں موبائل ٹیم نے لوگوں کو شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت پیش کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوسی انچاس داتا گنج بخش ٹاون کے رہنما خرم کھوکھر یو سی اڑتالیس کے اسد بھٹی ،مجاہد بھٹی، عبدالغفور پپو ،زاہد عرف استاد گوگی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ علاقے کی عوام کی خدمت انکی دہلیز تک پہنچانا پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے نادرا موبائل سروس کی سہولت ملنے پر علاقے کی عوام نے سیاسی رہنماوں سمیت نادرا کی موبائل ٹیم کا شکریہ ادا کیا.