ریاض بلوچ ویانا آسٹریا :پی این پی نیوز ایچ ڈی
آسٹریا کے شہر ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی سفارت خانہ کے سامنے کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا کے چیئرمین پروفیسر مسرت شوکت اعوان کی قیادت میں یوم تشکر پاکستانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پُرامن احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بہت بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی لوگوں نے شرکت کی۔ اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔ احتجاج میں موجود شرکہ نے “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
پاکستانی کمیونٹی کے مقررین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ ہم پاکستانی مسلح افواج کے کامیاب آپریشن بُنیان مرصوص پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جواب دینے اور پاکستانی افواج نے اپنی آپریشنل مہارت اور مزاحمتی صلاحیت سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیاحالیہ کامیاب پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر تمام لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔