(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ریاض احمد گذشتہ تین سال کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مہاجرت کی زندگی گزار رہے تھے
شہد کے خاندانی زرائیع کے مطابق پینتالیس سالہ ریاض احمد ٹورنٹو میں اوبر ٹیکسی چلاتا تھا نامعلوم افراد سپیشل کے بہانے اس کے ساتھ ٹیکسی میں بیٹھ گئے اور راستے میں اسلحہ تان کر اس سے نقدی اوردیگر قیمتی سامان چھین لیا اور فائیرنگ کرکے ریاض احمد کو قتل کر دیا جس کے بعد لاش قریبی شاپنگ مال کے نزدیک پھینک کر اس کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے
مرحوم اس سے پہلے امریکہ میں پانچ سال گزار نے کے بعد کنیڈا منتقل ہوئے تھے
اس سے کچھ عرصہ پہلے بھی اس علاقے میں بے گناہ پاکستانی خاندان بچوں اور عورتوں سمیت شہید کردئے گئے تھے شہید ریاض احمد ضلع کرم میں نامساعد حالات کے پیش نظر امریکہ اور بعد ازاں کنیڈا منتقل ہوئے تھے
شہید ریاض احمد کے بھائیوں سید سرفراز علی شاہ ، سیدباقر حسین اور مجاہد حسین بابا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کنیڈا میں پاکستانیوں کے ساتھ پیش آنے والے اس جیسے تمام واقعات کی سفارتی سطح پر تحقیقات کریں اور انہیں انصاف فراہم کریں
دوسرے جانب ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے پارلمینٹرینز سیاسی و سماج راہنماوں اور قبائیلی عمائیدین نے کینڈا حکومت سے فوری طور پر ایک بار پھر بے گناہ پاکستانی کو قتل کرنے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور سازش کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیاہے
240