سعودی عرب کے شہر ریاض میں پاکستانی خواتین ، بچوں اور بچیوں نے بھی جشن منایا۔ 346

سعودی عرب کے شہر ریاض کی مشہور بزنس وومن نبیلہ ڈی ایم گارمنٹس کے گھر جشن آزادی کا پروقار پروگرام ہوا

(سٹاف رپورٹ ،پاک نیوز پوائنٹ)

جشن آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش وخروش سے منائی گئی۔
پردیس میں رہنے والے پاکستانی خواتین ، بچوں نے بھی جشن آزادی جوش او خروش سے منایا۔
سعودی عرب کے شہر ریاض کی مشہور بزنس وومن نبیلہ ڈی ایم گارمنٹس کے گھر جشن آزادی کا پروقار پروگرام ہوا جس میں مہمان خصوصی پی ٹی آئی ریاض وومن سیکرٹری ربعیہ بنت طارق کو خاص طور پر دعوت دی گئی تھی۔
اس پروگرام میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنی والی خواتین نے شرکت کی،جس میں پی ٹی آئی کی سینئر ممبر میمونہ عامر ، ارینہ باسر اور کنول شامل تھیں۔
پروگرام کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔
آخر میں پی ٹی آئی ریاض وومن سیکرٹری ربعیہ بنت طارق نے سب خواتین کو ساتھ ملکر دیار غیر میں لوگوں کے مسائل کے حل پر بات کرنے کا کہا اور انہوں نے کہا کے جو بھی اورسیز کے مسائل ہیں ہم انکوں حکام بالا تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں