پاکستان کے مشہور و معروف کامیڈین اسٹار جرمنی میں زیر علاج 279

پاکستان کے مشہور و معروف کامیڈین اسٹار جرمنی میں زیر علاج

بیورو رپورٹ جرمنی(مہوش خان ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ملک کے معروف کامیڈین عمر شریف کا جہاز کل شام کوچند وجوہات کی بناء پر جرمنی  میں اتارلیا
گیا اور وہ یہاں کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
عمر شریف اپنے علاج کے سلسلے میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ ہوئے تھے ۔اور ان کا جہاز
جرمنی،آئس لینڈ اور ٹورانٹو سے ہوتا ہوا اپنی منزل امریکہ پہنچنا تھا مگر جب ائیر ایمبولینس کا عملہ تبدیل کرنے کے لئے جہاز کو جرمنی میں اتارا گیا تو اس وقت عمر شریف کو سفر کی تھکان اور جہاز کے اندر ہونے والی گرمی کی وجہ سے بخار ہوگیا تھا اور ان کا بلڈ پریشر بھی معمول سے نیچے تھا۔جس کی بناء پر ان کو ڈاکٹروں کے مشورے سے جرمنی ہی کے ایک ہسپتال کے آئ سی یو میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کو جرمن ڈاکٹروں کی زیر نگرانی علاج کی سہولیات دی جارہی ہیں۔
سفر میں  ان کی بیگم زریں ان کے ساتھ ہیں۔جنھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو اور عمر شریف کو ہنگامی نبیادوں پر 15 دن کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔
ویزے کے اجراء میں ان کو کسی بھی قسم کی مشکلات و پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،یہاں کی پولیس اور حکومت نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
رات ڈیڑھ بجے تک وہ ہسپتال میں عمر شریف کے ساتھ تھیں ان کی طبیعت بہتر ہونے پر وہ وہاں سے اپنے ہوٹل پہنچیں۔
اور آج صبح دس بجے انھوں نے وہ ہوٹل چھوڑ دیا ہے۔اور اب وہ ہسپتال جاکر ان کے ڈاکٹروں سے مشورہ کریں گیں اور جو وہ کہیں گے اسی پر عمل کریں گیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ چونکہ یہاں کے ڈاکٹرز کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے تو اب وہی فیصلہ کریں گے کہ گویا ہم کو آگے سفر کرنا چاہئے یا یکیں رک کر عمر کا علاج کروانا چاہئے۔
میں یہاں کے علاج معالجے کی سہولیات، ہسپتال کے عملے اور باقی تمام دیگر معاملات سے مکمل مطمئن ہوں اور اگر ہمیں یہاں رکنا پڑا تو اس میں مجھے کوئ دشواری نہیں ہوگی۔بہر حال اب فیصلہ یہاں کے ڈاکٹرزہی کریں گے۔
پاکستان سے عمر کے تمام ڈاکٹرز یہاں رابطے میں ہیں۔بس ان کو یہاں زبان کا مسلہ ہی درپیش آیا تھا جو کہ یہاں موجود ان کے جاننے والے نے حل کروادیا۔
جرمنی میں موجود سفارتخانے کے عملے سے بھی وہ اس وقت مکمل رابطے میں ہیں اور جرمنی میں بسنے والے پاکستانیوں اور سفارتی عملے نے بھی ان سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائ ہے۔
میڈیا سے اس معاملے کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا ،تاہم اب معاملات بہتر ہیں۔انھوں نے ان تمام معاملات پر تعاون کرنے پر  بہت خوشی کا اظہار کیا   اور سب کا بہت شکریہ بھی ادا کیا ۔
خاص کر برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں تعینات سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر اعلی حکام کا۔
بیگم عمر شریف نے یہاں کے اسپتال سے عمر ریف کی ایک فوٹو بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں