How can other Pakistanis send a car to Pakistan through a gift scheme 876

اورسیز پاکستانی کیسے گفٹ سکیم کے ذریعے گاڑی پاکستان بھیج سکتے ہیں

(رپورٹ : زبیر خان بلوچ ،ریاض سعودی عرب،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں میں مقیم پاکستانی دو برس میں ایک مرتبہ استعمال شدہ گاڑی اپنے کسی رشتہ دار کو پاکستان بھجوا سکتے ہیں۔ گاڑی بھیجنے کے لیے شرائط کیا ہیں؟

حکومت پاکستان کی طرف سے گاڑی گفت کر کے پاکستان بھیجنے کا آسان اور شفاف طریقہ بنایا ہے.سعودی عرب اور دیگر اورسیز پاکستانی اب گاڑیاں پاکستان بھیج سکتے ہیں. اورسیز میں مقیم پاکستانی دو برس میں ایک مرتبہ استعمال شدہ گاڑی اپنے کسی رشتہ دار کو پاکستان بھجوا سکتے ہیں۔اس کی دو طرح کی قسمیں ہیں، گفت سکیم یا پرسنل بیگیج کسی کوئی خروج نہایی پر بھیجا جانا شامل ہے، سکیم کے تحت 5 سیٹر گاڑی 3 سال سے زیادہ پرانی نا ہو اور 7 سیٹر 5 سال سے زیادہ پرانی نا ہو.
پاکستانی سفارت خانہ “Vehicle Import Form” جاری کرتا ہے.جس کے تحت پاکستان میں کسی بھی رشتہ دار کو گاڑی تحفہ کی جا سکے گی.لیکن اس پر پاکستان میں کسٹم ڈیوٹی پاکستان کسٹم وصول کرے گا اور اس کسٹم ڈیوٹی کی رقم بھی اسی ملک سے آپ پاکستان بھیجیں گے.اس کے بعد پاکستان میں اس کی رجسٹریشن کروائی جاۓ گی.
گاڑی تحفہ بھیجنے سے پہلے آپ کے پاس اقامہ کی کاپی ،مہنہ تنخواہ کا ثبوت ،بینک سٹیٹمنٹ ،پاسپورٹ کی کاپی جس پر سعودی عرب یا آپ جس ملک میں قیام پذیر ہیں وہاں پہلی بار آنے کی مہر لگی ہو،پاکستان میں گاڑی بھیجے جانے والے نامزد شخص کا شناختی کارڈ ،گاڑی گفت کے لیا فارم سفارت خانے اور کونسلر کے کمرشل سکشن سے جاری کیا جاۓ گا،یہ سب کاغذات سفارت خانے جمع کروانے کے بعد ایک خط جاری کیا جاۓ گا.گاڑی کو پاکستان بھیجنے سے پہلے بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے یا وہاں پاکستان میں بھی کروایا جا سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں