اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبشوبزملٹی میڈیا

پاکستانی سینما کا عالمی سفر، ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہلا قدم

سعودی عرب رپورٹ زبیر خان بلوچ : پی این نیوز ایچ ڈی

پاکستان نے جدہ میں جاری ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن میں تاریخی ڈیبیو کیا ہے جبکہ ریڈ سی سوق ایکسپو میں پویلین کا افتتاح کیا گیا۔

پاکستانی وفد میں معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو، شہزاد نواز اور توصیف حیدر شامل ہیں جو بین الاقوامی سینما میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے پینل مباحثوں اور نیٹ ورکنگ ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پسندیدہ فنکاروں سے ملنے اور آٹو گراف لینے کا موقع جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز، بین الاقوامی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہالی وڈ، بالی وڈ اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کی فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فنکارہ عتیقہ اوڈھو بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’گھوسٹ سکول‘ کو سریننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، سیماب گل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم گیارہ دسمبر کو جدہ کے کلچر سکوائر میں فیملیز اینڈ چلڈرن کیٹیگری کے تحت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم ایک دیہی لڑکی کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو اپنےسکول کی پراسرار بندش اور گاؤں میں پھیلتے خوف کے پیچھے چھپے راز کی کھوج میں نکلتی ہے۔
ریڈ سی فلم فاونڈیش کے سی ای او فیصل بالطيور کی موجودگی میں ریڈ سی سوق ایکسپو میں چین انڈیا، ترکیہ، پاکستان اور دیگر شریک ملکوں کے پویلین کا افتتاح کیا گیا۔

سی ای او فیصل بالطيور نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا، وہاں موجود عتیقہ اوڈھو اور شہزاد نواز نے انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کے مستقبل کے بارے میں آگاہ کیا۔

فیسٹیول میں پہلی مرتبہ پاکستانی پویلین قائم کیا گیا ہے جہاں قومی پرچم نمایاں طور پر آویزاں ہے جو ملک کی فلم انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔فیصل بالطيور نے بین الاقوامی پویلین کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ تعاون کے طریقوں کے ساتھ ثقافتی تبادلے کے مواقع اور فلم انڈسٹری میں انٹرنیشنل کو پروڈکشن پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

یاد رہے فیسٹیول کا آغاز چار دسمبر سے ہوا جو 13 دسمبر تک جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں جاری رہے گا۔ رواں برس ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا موضوع ’فار دا لو آف سینما‘ ہے۔

دس روزہ فیسٹیول کے دوران، آڈیئنس کو 70 سے زیادہ ممالک کی 100 سے زائد فلمیں دیکھنے کو ملیں گی، جن میں عالمی پریمیئرز، علاقائی آغاز اور بین الاقوامی فیچرز، دستاویزی فلمیں، اینیمیشن اور شارٹ فلمیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے